24 مارچ 2012 - 19:30

امریکی فوج نے پاک افغان سرحد پر واقع پاک فوج کی سلالہ چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دوسری انکوائری رپورٹ بھی مکمل کر لی ہے۔ اس سلسلے میں پہلی تحقیقاتی رپورٹ دسمبر دو ہزار گيارہ میں مرتب کی گئي تھی جسے پاکستانی فوج نے حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔ تازہ رپورٹ میں ایک بار پھر اس واقعہ میں ملوث تمام امریکی فوجیوں کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے اس کی ذمہ داری پاکستانی فوجیوں پر عائد کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ امریکی فوجیوں نے حملہ اپنے دفاع میں کیا ہے۔ اس لیے کسی بھی فوجی کے خلاف انضباطی کارروائی نہیں کی جائے گی۔پاکستان کے خلاف امریکہ کے اس اقدام کے خلاف پاکستان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔....... /169