24 مارچ 2012 - 19:30

واشنگٹن کے عوام نے جلوس نکال کر سترہ سالہ سیاہ فام ٹرائوان مارٹن کے قاتل کو کیفرکردار تک پہنچاۓ جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: اس جلوس میں شرکت کرنے والوں نے نعرے لگاۓ کر مارٹن کے قاتل کی گرفتاری اور اسے کیفرکردار تک پہنچاۓ جانے پر تاکید کی۔ دوسری جانب امریکہ کے سیاہ فاموں کی ایک سیاسی جماعت نے گزشتہ مہینے قتل ہونے والے افریقی نژاد امریکی نوجوان کے قاتل کا پتہ بتانے والے شخص کے لۓ دس ہزار ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ The New Black Panther Party نامی جماعت نے ٹرائیوان مارٹن کے قاتل جارج زیمر مین کی تصویر اپنی ویب سائٹ پر شائع کی ہے اور اس کو پکڑنے والے کے لۓ انعام کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ کہا گيا ہے کہ قاتل کو زندہ اور بغیر نقصان پہنچاۓ تحویل میں دیا جاۓ۔ اٹھائيس سالہ جارج زیمر مین نے کہ جو فلوریڈا میں واقع سانفورڈ محلے میں گارڈ ہے ، اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے مارٹن کو غیر مسلح حالت میں اپنے گھر لوٹتے ہوۓ قتل کیا ہے اور اس نے اپنے دفاع کو اس قتل کا سبب قرار دیا ہے۔....... /169