18 مارچ 2012 - 20:30

سندھ کے مختلف شہروں میں شیعہ علماء کونسل سندھ کی مرکزی کابینہ کے دوره جات کا سلسلہ جاری ہے۔

ابنا: سندھ کے مختلف شہروں میں شیعہ علماء کونسل سندھ کی مرکزی کابینہ کے دوره جات کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کے روز شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی صدر علامہ محمد باقر نجفی،علامہ ناظر عبّاس تقوی ،علامہ جعفر سبحانی ، بردار حسنین بھائی اوردیگر پرمشتمل وفد لارکانه پہنچا جہاں علاقئی مومنین نے لاڑکانہ خیر پور پل پر شاندار استقبال کیا، شیعه علماء کونسل کا وفد قافلے کی صورت میں مرکزی مسجد لاڑکانہ پہنچا جہاں پر بیداری ملت جعفریہ کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس میں شرکت اورخطابات کئے،اطلاعات کے مطابق لاڑکانہ میں منعقده بیداری ملت جعفریہ کانفرنس سے قائد ملت جعفریه علامہ سید ساجد علی نقوی نے صدارتی ٹیلیفونک خطاب کیا ،بعد از آن شیعہ علماء کونسل کے وفد نے نوڈیرو ، اور سالار بھٹو کا دورہ کیا جہاں بیداری ملت جعفریہ کے عنوان سے پروگرام میں خطابات کئے ، شیعہ علماء کونسل صوبے سندھ کی کابینہ نے تمام اضلاع کے کارکناں ،عمائدین ملت جعفریہ ،ٹرسٹی حضرات سمیت مومنین کی بڑی تعداد سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسئل حل کئے ، دوسری اطلاعات کے مطابق علامہ ناظر عبّاس تقوی نے نصیر آباد میں مدرسے امام علی (علیه السلام) کی بنیاد رکھی ، شیعہ علماء کونسل کے اراکین کے تاحال دور جاری ہیں شیعہ علماء کونسل سندھ کی مرکزی کابینہ کا وفدآج شکار پور ،کندھ کوٹ اور کشمور کا دروه کر رہے ہیں ،جبکه یه دورجات اگلے ١٠ روز تک جاری رہیں گے ،جس میں کارکنان , علماء اور مومنین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا.

.....

/110