ابنا: چینی خبر رساں ایجنسی شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کے مستقل نمائندے لی بایڈونگ نے کہا ہے کہ چین شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں کوفی عنان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری سے بھی اپیل کرتا ہے کہ وہ شام کے بحران کے حل کے لیے کوفی عنان کی مدد کرے۔
لی بایڈونگ نے امید ظاہر کی کہ شام میں متحارب گروہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے اور ملک میں تشدد کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور مذاکرات کے آغاز کے لیے کوفی عنان کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔ دوسری جانب روس نےبھی شام میں سیاسی مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایک بیان میں شام میں تشدد کے خاتمے اور سیاسی مذاکرات پر زور دیا ہے.
.......
/169