16 مارچ 2012 - 20:30

عراق کے وزیر اعظم نے شام کے معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہےکہ عراق سے شام میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

ابنا: عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے شام کے معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہےکہ عراق سے شام میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ انھوں نے کہا کہ عراق اپنی سرزمین کو دیگر ممالک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دےگا۔ نوری مالکی نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ضروری ہے، واضح رہے کہ عراق کے ایک قبیلہ کے سربراہ نے کئی ہزار ڈآلر کے ہتھیار شام منتقل کرنے اور ہزاروں دہشت گرد شام روانہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔....... /169