15 مارچ 2012 - 20:30

اردن میں یونیورسٹی طلبا نے اپنے ملک سے اسرائیلی سفیر کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: اردنی طلبا نے جمعرات کے روز اردن یونیورسٹی کیمپس میں غزہ پٹی پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کے خلاف احتجاج کیا اور اپنے ملک سے اسرائیلی سفیر کی واپسی کا مطالبہ کیا۔اطلاعات کے مطابق اردنی طلبا نے یونیورسٹی کیمپس میں دھرنا دیا اور اردنی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔واضح ر ہے کہ غزہ پٹی پر غاصب اسرائیل کے حالیہ حملوں میں اب تک چھبیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ان وحشیانہ حملوں میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔.......

/169