11 مارچ 2012 - 20:30

پشاور… پشاورکے نواحي علاقے بڈھ بيرميں خودکش دھماک کي تحقيقات کے لئے اعلي سطحي ٹيم تشکيل ديدي گئي. جائے وقوعہ سے ملنے والي تباہ شدہ موٹرسائيکل اورگاڑي کے مالکان کا پتہ لگ گيا ہے.

ابنا: بڈھ بير خودکش حملے کي تحقيقات کے لئے ايس ايس پي انوسٹي گيشن کي سربراہي ميں ٹيم تشکيل ديدي گئي ہے جس ميں ايس پي ،ڈي ايس پي ،ڈي ايس پي رولر سرکل اورپي آئي اوبڈھ بير شامل ہيں.خفيہ ادارے کي رپورٹ پرتحريک طالبان درہ آدم خيل کے خلاف ايف آئي آر درج کرلي گئي ہے.جائے وقوعہ پردھماکے کے نتيجے ميں مکمل طورپرتباہ ہونے والي موٹرسائيکل اورايک مشکوک گاڑي کے مالکان کا پتہ چلالياگياہے تاہم دونوں کے مالکان علاقے کے باشندے نکلے جوجنازے ميں شرکت کے لئے آئے تھے. جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کاکام مکمل کرلياگياہے اورخود کش حملہ آور کے جسماني اعضاء ڈي اين اے ٹيسٹ کے لئے اسلام آباد بھجواديے گئے ہيں دھماکے کے بعد گرفتارکئے جانے والے پندرہ مشکوک افرادميں سے آٹھ افراد کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دياگياہے جبکہ سات افرادکے خلاف پرچہ درج کرلياگياہے دھماکے ميں زخمي ہونے والے افراد ميں سے چارکي حالت بدستور تشويشناک ہے اوردودرجن زخميوں کو ليڈي ريڈنگ اسپتال کے مختلف وارڈز ميں منتقل کردياگياہے. ......./169