ابنا: رحمان ملک نے سکیورٹی کمیٹی میں جس میں گلگت بلتستان کے حالات کا جائزہ لیا گيا کہاکہ گرفتار شدہ افراد سے تفتیش شروع کردی گئي ہے اور بہت جلد نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ٹیمیں سانحہ گلگت کے بارے میں تحقیقات انجام دی رہی ہيں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ گلگت میں بیرونی عناصر بھی ملوث ہیں۔ یاد رہے اٹھائس فروری کو گلگت بلتستان میں دہشتگردوں نے بسوں میں سے مسافروں کو اتار کر ان کا شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں قطار میں کھڑا کرکے گولی ماردی تھی.
......
/169