ابنا: ہندوستان نے 2009کے رشوت اسکينڈل ميں چھ فرموں پر دس برس کے لئے پابندي عائد کردي،امريکي اخبارواشنگٹن پوسٹ کے مطابق ہندوستان نے اسرائيل کي سرفہرست اسلحہ بنانے والي فرم اسرائيل ملٹري انڈسٹريز لميٹڈکو دس سال کے لئے بليک لسٹ کرديا.ہندوستانی وزارت دفاع کي اسرئيلي فرم پر دس سال کے پابندي کے فيصلے پر اسرائيل ششدر اور پريشان ہو گيا ہے.ہندوستان نے اپنے ملک کے علاوہ سوئٹزر لينڈ،روس اور سنگاپور کي پانچ فرموں کو بليک لسٹ کيا ہے . ہندوستان نے ان فرمو ں پر الزام لگايا ہے کہ انہوں نے معاہدہ حاصل کرنے کے لئے رشوت ادا کی ہے۔....... /169
8 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 301479
ہندوستان ميں اسرائيلي اسلحہ ساز کمپني پر دس برس کي پابندي پراسرائيل حيران اور پريشان ہو گيا ہے۔