5 مارچ 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل رستم قاسم نے کہا ہے کہ ہم نے یورپی کے انرجی کے مسائل کے بارے میں پہلے ہی سے خبردار کیا تھا۔

ابنا: رستم قاسم نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ تہران نے ایران کے تیل کابائيکاٹ کرنے والے ملکوں کو خبردار کیا تھا کہ اس اقدام سے یورپی عوام کو نقصان پہنچے گا۔

قاسمی نے کہا کہ ایران کے تیل کے بائيکاٹ اور اس کے نتیجے میں یورپی ملکوں کے مالیاتی بحران میں مزید شدت آنے کا ذمہ داراسلامی جمہوریہ ایران نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل نے کہا کہ ایران کے تیل کے بائيکاٹ سے تیل کی عالمی منڈیوں میں بحران آجائے گا اور اگر ایرانی حکومت کے امکان میں ہوتا تو وہ بالواسط طریقے سے یورپی عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کی ضرور کوشش کرتی۔

انہوں نے ایران میں پٹروکیمیکل صنعت کےبارے میں کہا کہ ہم اپنےملک میں قدرتی گيس کے عظیم ذخائر کے پیش نظر دنیا میں پٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچویں ترقیاتی پروگرام کے اختتام تک پٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار ایک سو ملین ٹن تک پہنچ جائے گي۔....... /169