ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم مسلح شدت پسند ، دہشت گردانہ کارروائیوں کو ختم کرنے کے بارے میں سنجیدہ نہیں بلکہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں شدت لانے کی کوشش میں ہیں۔
لاوروف نے ماسکو میں اردن کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس شام میں تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ مسلح کارروائیاں روک دیں اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کریں۔
لاوروف نے مسلح شدت پسندوں کے رہنما برہان غلیون کے اس بیان پر تشویش کا اظہار کیا جس میں اس نے مسلح کارروائیوں کے لئے امریکہ اور بعض عرب ممالک سےمزید ہتھیار طلب کئے ہیں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مسلح دہشت گرد لڑائی جاری رکھنے پر کمر بستہ ہیں اور وہ امن کے خواہاں نہیں ہیں۔ ........
/169