ابنا: جرمن کے این ٹی وی نے اپنے ایک تجزيے میں اسلامی جمہوریہ ایران میں پارلیمانی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی تمام جماعتیں ایران کے ایٹمی معاملے پر متفق ہیں ۔
جرمن کے این ٹی وی کے مطابق امریکہ کے لئے مشرق وسطی میں کافی حد تک مشکلات موجود ہیں اور امریکہ اسرائیل کو ایران پر حملہ کرنے سے روکنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ ایران کے ایٹمی معاملے کا حل صرف مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔
جبکہ اسرائيلی وزیر اعظم امریکی صدر سے ایران پر حملہ لینے کے لئے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں تجزيہ نگار کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ پر اس وقت کافی دباؤ ہے اور اس نے صہیونی لابی کو راضی کرنے کے لئے ایران کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ استعمال کئے ہیں ۔....... /169