ابنا: انھوں نے کہا کہ فن لینڈ کے نائب وزير خارجہ کے دورہ تہران کے دوران مذاکرات کے دو دور ہوئے اور ایران نے اپنا نظریہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں انھیں ممالک کو شرکت کی دعوت دی جائے جو این پی ٹی کے رکن ممالک ہیں ۔
مہدی آخوندزادہ نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کا نظریہ 1974 میں ایران نے پیش کیا تھا اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کے دعویدار4 عشروں کے بعد ایران کے نقطہ نظر تک پہنچے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران آین پی ٹی کا اہم اور مؤثر رکن ہے اور ہم اپنی اہم تجاویز اس اجلاس میں پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔....... /169