5 مارچ 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران نے فرانس و برطانیہ سمیت بعض یورپی ممالک کو تیل کی فروخت بند کردی ہے اور اب بلجیئم ، جمہوریہ چک اور ہالینڈ کو بھی تیل کی فروخت بند ہونے کے قوی امکان پیدا ہوگئے ہیں۔

ابنا: ایران کے تیل کے وزیر نے تمام یورپی ممالک کو تیل خریدنے کے نئے شرائط سے آگاہ کردیا ہے۔

ایران نے جدید شرائط کے تحت یورپی ممالک سے کہا ہے کہ نئی قراردادیں 3 سے پانچ سال کی مدت تک ہونگي اور تیل کی قیمت کو بھی بروقت ادا کرنا ایران کے شرائط میں شامل ہے۔

اور ایران نے تین یورپی ممالک کو بھی مطلع کردیا ہے کہ اگر انھوں نے جدید شرائط کے تحت اقدام نہ کیا تو انھیں تیل کی ترسیل بند کردی جائےگی۔

جب سے ایران نے یورپی ممالک کو تیل کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا ہے اس وقت سے لیکر اب تک تیل کی قیمت بڑھ رہی ہے اور یوپی ممالک میں اقتصادی بحران میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔....... /169