ابنا: سیدحسن نصراللہ نے آج قدس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ بیت ا لمقدس کو خطرے لاحق ہیں اور اھل عالم کو اس کی حفاظت کے لئے اور اسکو نابودی سے بچانے کےلئے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ صہیونی ریاست بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت بنانے پر تلی ہوئي ہے اور اسے صہیونی چنگل سے آزاد کرانے کےلئے مذاکرات بے سود ہیں لھذا بیت المقدس کو آزاد کرانے کی واحد راہ ایران سے لیکر شام تک صرف مزاحمت ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی حلقے بیت المقدس کو آزاد کرنے میں ناکام ہوچکےہیں اسی وجہ سے قدس ایک اہم مسلئے کی حیثیت سے باقی ہے۔
سید حسن نصراللہ نے امام خمینی رح کی طرف سے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے کو روز قدس قراردئےجانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر قدس کاز کے جاری رہنے کی ایک علامت ہے۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ قدس کو تباہ کرنے اور اس شہرسے فلسطینیوں کو ترک وطن پر مجبور کرنے کی صہیونی پالیسیوں میں آئے دن تیزی آرہی ہے لھذا بیت المقدس کو فوری طور پر آزاد کرانا ضروری ہے اور اسکی یہودی سازی سے بھی مقابلہ کیا جانا چاہیے۔.........
/169