29 فروری 2012 - 20:30

واشنگٹن … امريکا اور چين نے يورينيم کي افزودگي اورطويل فاصلے تک مارکرنے والے ميزائلوں کے تجربات معطل کرنے سے متعلق شمالي کوريا کے فيصلے پر محتاط ردعمل کا اظہارکياہے.

ابنا: وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنے نے بتايا کہ شمالي کوريا کا فيصلہ جزيرہ نما کوريا ميں جوہري عدم پھيلاو کي طرف ايک مثبت قدم ہے.

دوسري جانب چين کي وزارتِ خارجہ نے بھي شمالي کوريا کے فيصلے کا خيرمقدم کيا جبکہ جاپان نے اسے اہم پيش رفت قرار ديا ہے.

يہ پيش رفت امريکي اور شمالي کوريا کے درميان گزشتہ ہفتے بيجنگ ميں ہونے والے مذاکرات کا نتيجہ ہے.

شمالي کوريا کے دفتر خارجہ نے يورينيم کي افزودگي کا عمل روکنے کي تصديق کي ہے.

ايک بيان ميں کہا گيا ہے کہ فيصلے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات ميں بہتري کے ليے اعتماد سازي ہے.

امريکي دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شمالي کوريا اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو اپنے يونگ بيون ميں واقع جوہري ري ايکٹر تک رسائي بھي دے گا تاکہ وہ اس بات کا تعين کر سکيں کہ شمالي کوريا ان اقدامات پر عمل درآمد کر رہا ہے اس اقدام کے عوض امريکہ شمالي کوريا کو دو لاکھ چاليس ہزار ٹن امدادي خوراک مہيا کرے گا. 
.....

/169