28 فروری 2012 - 20:30

فلسطين کے منتخب وزير اعظم نے فلسطين کي حمايت ميں بين الاقوامي کانفرنس کے انعقاد کي ضرورت پر زور ديا ہے-

ابنا: اسماعيل ہنيہ نے فلسطين سے وفاداري کے نام سے موسوم کارواں سے ملاقات ميں، مزاحمت کے خلاف صہیوني ریاست کے اقدامات کو لاحاصل قرار ديتے ہوئے کہا کہ صہیوني ریاست فلسطينيوں اور ان کے ارکان پارليمنٹ کو ان کے آبائي وطن سے باہر نکالنے، بيت المقدس کو يہودي بنانے، مسجد الاقصي کي بے حرمتي اور مقبوضہ علاقوں کي آبادي کے ڈھانچے کو بدلنے جيسے اپنے اقدامات جاري رکھے ہوئے ہے-

انہوں نے يورپ ميں فلسطين اور بيت المقدس کي مدد کے ليے بين الاقوامي کانفرنس کے انعقاد کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ حماس کے خلاف اور مزاحمت کي آواز کو دبانے کے ليے اسرائيل کے اقدامات کا کوئي فائدہ نہيں ہوگا-

واضح رہے کہ چھپن افراد پر مشتمل فلسطين سے وفاداري نامي کارواں تين روز قبل غزہ پٹي ميں رہنے والوں سے اظہار يکجہتي کے ليے رفح کي  زميني سرحد سے غزہ پہنچا ہے.

.......

/169