28 فروری 2012 - 20:30

پاکستان نے ہندوستان کے ساتھہ تجارت کو فروغ دینےکی غرض سے تجارت کے لئے ممنوعہ اشیا کی فہرست ختم کرنے کا اعلان کیاہے-

ابنا: پاکستان کی وفاقی کابینہ نے آج ہندوستان سے تجارت کے لئےممنوعہ فہرست میںواضح کمی کرتے ہوئےاسے رواں سال مکمل طور پر ختم کر دینےکافیصلہ بھی کیا ہے-

پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے ہندوستان کےساتھہ تجارتی تعلقات معمول پر لانے کوپاکستان کے مفاد میں قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ اس سے مسئلہ کشمیر کوکوئی نقصان نہیں پہونچے گا-......./169