27 فروری 2012 - 20:30

جینیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کو شام کے خلاف سوچی سمجھی سازش کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں بعض عرب ممالک شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش اور دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

ابنا: شام کے نمائندے فیصل حموی نےجینیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کو شام کے خلاف سوچی سمجھی سازش کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں بعض عرب ممالک شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش اور دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شام میں سرگرم دہشت گردوں کی کارروائی کی امریکہ ، سعودی عرب و قطر حمایت کررہے ہیں اور مسلح دہشت گرد عوام کو سرعام قتل کررہے ہیں اور پھر انسانی حقوق کونسل کا اجلاس شام کے خلاف بلایا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کارروائیوں کی مذمت نہ کرنے ممالک دہشت گردوں کے حامی ہیں حموی نے اپنی تقریر کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو ترک کردیا۔....... /169