ابنا: اسرائيلي وزير اعظم بنيامين نتنياہو نے اپني کابينہ کے اجلاس ميں کھلے عام اس بات کا اعتراف کيا کہ ايران کا ايٹمي پروگرام کسي رکاوٹ کے بغير تيزي کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے -
بنيامين نتنياہو نے کہا کہ امريکي صدر باراک اوباما اور اسي طرح کينيڈا کے وزير اعظم کے ساتھ ہونےوالي ان کي ملاقاتوں ميں ايران کے ايٹمي پروگرام پر ضرور بات ہوگي -
واضح رہے کہ ايران کے پرامن ايٹمي پروگرام کے خلاف جو مکمل طور پر ايجنسي کے معائنہ کاروں کي نگراني ميں انجام پارہا ہے صہیوني ریاست کے وزير اعظم کا يہ بيان ايک ايسے وقت سامنے آيا ہے جب اسرائيل کے پاس خود کئي سو ايٹمي وارہيڈ موجود ہيں اور وہ ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي کے معائنہ کاروں کو اپني ايٹمي تنصيبات کا معائنہ کرنے کي اجازت نہيں ديتا -.......
/169