26 فروری 2012 - 20:30

روس کے وزیر اعظم ولادیمیر پوتین نے ایران کے خلاف کسی بھی فوجی اقدام کے خطرناک نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔

ابنا: ایتار تاس کے مطابق ولادیمیر پوتین نے ماسکو نیوز نامی اخبار میں ایک مضمون میں ایران کے خلاف کسی بھی طرح کے فوجی اقدام کی طرف سے خبردار کرتےہوئے کہا ہےکہ ایران کا ایٹمی معاملہ مفاہمت آمیز طریقوں سے حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو کو ایران کے خلاف بڑھتی ہوئي دھمکیوں سے تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایران کا حق ہےکہ وہ اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کوآگے بڑھائے اور یورینیم کی افزودگي بھی کرے۔

یاد رہے امریکہ اور اسکے اتحادی ایران پر الزام لگاتے ہیں کہ ایران ایٹم بم حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اسی بہانے انہوں نے ایران پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ ادھر ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کوایسا کوئي ثبوت نہیں ملا ہے جس سے معلوم ہوتا ہو کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں قانون سے انحراف پایا جاتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا مغرب کے ان الزامات کو مسترد کرکے کہا ہے کہ اسے آئي اے ای اے کا رکن ہونے کی حیثیت سے یورینیم کی افزودگي کرنے کا حق حاصل ہے۔
....... 
/169