ابنا: لبنان کے وزير دفاع فائز غصن نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری جناب سعید جلیلی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے لبنان کے نقش کے سائے میں علاقائی طاقت کومقاومت کے حق اور اسرائیل کے ضرر میں قراردیتے ہوئے کہا لبنانی عوام کی استقامت اور حکومت و عوام کے باہمی اتحاد کی وجہ سے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک عرب ملک کو اسرائيل پر فتح اور کامیابی نصیب ہوئی انھوں نے کہا کہ لبنانی عوام اور حکومت نے باہمی اتحاد کے ذریعہ اسرائيل کو اپنی سرزمین سے نکال دیا۔
لبنان کے وزير دفاع نے بھی کہا کہ لبنان واحد عربی ملک ہے جس نے اسرائيل کو شکست دی ہے اور اسرائيل کی شکست اسلامی مقاومت کے سائے میں ممکن ہوئی انھوں نے کہا کہ لبنان کی اسلامی مقاومت دشمن کی آنکھ کا کانٹا ہے اور دشمن لبنانی مقاومت کے ساتھ ہر لحاظ سے مقابلہ کرنا چاہتا ہے جبکہ اسلامی مقاومت لبنانی عوام کی طاقت کا مظہر ہے۔........
/169