26 فروری 2012 - 20:30

امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ شام کے مخالفین کو ہتھیاروں کی فراہمی درحقیقت القاعدہ کی مدد ہے۔

ابنا: اس نے کہا امریکہ  اورامریکہ کے بعض عرب دوست ممالک کی جانب  شام کے مخالفین کو ہتھیاروں کی فراہمی القاعدہ کی مدد ہوگي کیونکہ ہمیں معلوم نہیں ہے کہ شامی حکومت کے مخالف گروہ کون ہیں جنھیں ہم ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔

ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ایمن الظواہری نے حال ہی میں شام  مخالف گروہوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے کیا  ہم اس صورتحال میں شام میں القاعدہ کی حمایت کرتے ہیں؟ اس  سے قبل امریکہ کی قومی سلامتی ادارے کے سربراہ نے کہا تھا کہ دمشق اور حلب کے بم دھماکوں میں القاعدہ ملوث ہے اور القاعدہ دہشت گرد تنظيم شام میں سرگرم عمل ہے۔ .......

/169