اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے روزنامے "الثورہ" نے اپنے 25 فروری 2012 کے شمارے کے اداریے میں تیونس میں شام دشمن ممالک کے اجلاس کے موقع پر آل سعود کے وزير خارجہ سعود الفیصل نے کے اظہار خیال کی مذمت کی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ شام کے کے مسلح دہشت گردوں کی امداد کی تجویز "بہت زبردست" ہے۔
الثورہ نے لکھا کہ سعود الفیصل کے خیالات شرمناک ہیں اور آج آل سعود کے ہاں لغات و الفاظ کی سطح اس قدر گرگئی ہے کہ۔۔۔ اور اس طرح گستاخی سے دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔
اخبار نے لکھا ہے کہ آل سعود نے دہشت گردوں کی حمایت کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ شامیوں کے خون میں برابر کا شریک ہے۔
دریں اثناء ایک شامی مبصر نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کی حکومت کی سطح ایک حکومت سے دہشت گرد ٹولوں کی ترجمانی تک گرگئی ہے۔
.......
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے: شام: آل سعود کے ہاتھ شامیوں کے خون میں ڈوبےہوئے ہیں؛ شام کے خلاف آل سعود کی سازش