اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کی مطابق جمعیۃالوفاق الاسلامی الوطنی کے رکن "مجید میلاد" نے افغانستان اور بحرین میں قرآن کو نذر آتش کئے جانے کے عمل کو مشابہ قرار دیتے ہوئے کہا: آل خلیفہ کے گماشتوں نے درجنوں مساجد کو شہید کیا اور ان مساجد میں قرآن مجید کو نذر آتش کیا۔
انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام نے جمعہ 24 فروری کے دن بھی ہمیشہ کی طرح ریلیاں نکالیں اور مظآہرے کئے اور جمہوریت کے قیام تک اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی۔
انھوں نے کہا: فوج کا استعمال اور آل خلیفہ حکومت کے تمام متبادل حربے بحرینی عوام کے انقلاب کے سامنے ناکام ہوچکے ہیں، عوام استقامت کے ناقابل تسخیر پہاڑ بن گئے ہیں اور اپنے اہداف کے حصول کے لئے قیام کے مثبت نتائج پر ان کا یقین روز بروز مستحکم سے مستحکم تر ہورہا ہے۔
انھوں نے کہا: حکمران آل خلیفہ خاندان سارے کارڈز کھیل چکا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ اس کے پاس ایک کارڈ ابھی باقی ہے جو اس نے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ کارڈ آل سعود کے ساتھ اتحاد اور کنفیڈریشن بنانے سے تعلق رکھتا ہے لیکن عوام پامردی اور استقامت کے ذریعے اس خلیفی حربے کو بھی ناکام بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
.........
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
بحرین کا انقلاب کرامت/ بحران سے بھاگنے کے لئے آل خلیفہ کا آخری اقدام