25 فروری 2012 - 20:30

جرمنی کے وزیر خارجہ نے شام میں ہر قسم کی فوجی مداخلت پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں فوجی مداخلت سے پورے علاقہ میں خوفناک آگ بھڑک جائےگی۔

ابنا: جرمنی کے وزیر خارجہ وسٹرولہ نے اخبار ٹیگس اشپیگل کے ساتھ گفتگو میں شام میں ہر قسم کی فوجی مداخلت پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں فوجی مداخلت سے پورے علاقہ میں خوفناک آگ بھڑک جائےگی۔ اس نے کہا کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی سے پورا علاقہ آگ کی لپیٹ میں آجائے گا اور اس آگ کے شعلہ چین اور روس تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔

اس نے کہا کہ شام میں فوجی مداخلت سے بشار اسد مزید قوی ہوجائےگا اور اس سے بشار اسد کے مخالف محاذ کو شدید نقصان پہنچے گا ۔

ذرائع کے مطابق شام پر فوجی حملے سے اسرائيل کا وجود بھی ختم ہوسکتا ہے اور امریکہ نواز سعودی اور قطری بادشاہتیں بھی نابود ہوسکتی ہیں اس سے قبل سعودی عرب کے وزير خآرجہ نے شام میں فوجی مداخلت پر زوردیا تھا۔ سعودی عرب اور قطر شام میں القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔ .......

/169