ابنا: فلسطين کے منتخب وزيراعظم اسماعيل ہنيہ اور فلسطيني اتھارٹي کے سربراہ محمود عباس نے قاہرہ ميں ايک دوسرے سے ملاقات کي جس ميں قومي آشتي معاہدے پر عملدرآمد کي راہوں کا جائزہ ليا گيا- دونوں رہنماؤں نے نئي فلسطيني حکومت کے قيام کي غرض سے باہمي تعاون جاري رکھنے پر زور ديا-
فلسطيني اتھارٹي کے سربراہ محمد عباس اور حماس کے سياسي شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے پانچ فروري دوہزار بارہ کو دوحہ ميں قومي آشتي معاہدے کے تحت قومي حکومت کے قيام اور فلسطيني اتھارٹي کے صدارتي اور پارليماني انتخابات کرانے کے لئے ايک اور معاہدے پر دستخط کئے تھے-
اسماعيل ہنيہ نے مسجد الاقصي بچاو نامي مظاہروں ميں شرکت کے موقع پر اپنے ايک بيان ميں مسجد الاقصي کي حمايت کے لئے فلسطينيوں کي کوششوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے مسلم ممالک اور عرب ملکوں کے فوجوں سے اپيل کي تھي کہ وہ بيت المقدس کو اسرائيل کے قبضے سے چھڑانے کے لئے تيار ہوجائيں-
اسماعيل ہنيہ نے جو قاہرہ کي مسجد الازھر ميں خطاب کر رہے تھے مسجد الاقصي کي حمايت ميں مصري عوام کے عظيم الشان مظاہروں کي قدر داني کي - اسماعيل ہنيہ نے بيت المقدس کو يہودي بنانے کي سازشوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے يہ بات زور ديکر کہي کہ بيت المقدس فلسطيني قوم کي ملکيت ہے- انہوں نے کہا کہ فلسطيني قوم بيت المقدس کے عربي اور اسلامي تشخص کے دفاع کے لئے قربانياں ديتي چلي آرہي ہے- فلسطين کے منتخب وزير اعظم نے صہيوني حکومت کے خلاف تحريک مزاحمت جاري رہنے کي ضرورت پرزور ديتے ہوئے کہا کہ فلسطيني عوام کبھي بھي اسرائيل کو تسليم نہيں کريں گے-واضح ہے کہ جمعے کے روز مسجد الاقصي کے اردگرد کا علاقہ نمازيوں اور اسرائيلي فوجيوں کے درميان جھڑپوں کا ميدان بنا رہا-
صيہوني فوجيوں کي فائرنگ اور تشدد کے نتيجے ميں کم از کم تيس فلسطيني نمازي زخمي ہوگئے-
دوسري جانب فلسطيني اتھارٹي کے سربراہ محمود عباس اور حماس کے سيکريٹري جنرل خالد مشعل نے قاہرہ مين قومي آشتي معاہدے پر عملدرآمد کي راہوں کا جائزہ ليا ہے- محمود عباس نے خالد مشعل کے ساتھ ملاقات کو مثبت قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا آغاز اچھا تھا اور انہيں اميد ہے کہ فريقين معاہدے کے قريب پہنچ گئے ہيں-
خالد مشعل نے بھي محمودعباس کے ساتھ مذاکرات کو کامياب قرار ديا ہے-
........
/169