ابنا: العربیہ کے مطابق سعودی وفد اجلاس کی ناکامی کے بعد اجلاس ہال سے نکل گيا سعودی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ وہ شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھیں گے، سعودی وزیر خارجہ کو توقع تھی کہ اس اجلاس میں شام میں فوجی مداخلت کی راہ ہموار کی جائے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ادھر روس ، چين اور لبنان نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ سعودی عرب بحرین اور سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں بحران کو چھپانے کے لئے شام کے معاملات میں بے جا مداخلت کررہا ہے۔........ /169
24 فروری 2012 - 20:30
News ID: 298722
ذرائع نے سعودی عرب اور قطرکے وزراء خارجہ اور اعلی حکام کی طرف سے شام کے صدر بشار اسد کے خلاف گہرے کینہ و عناد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تیونس میں شام مخالف اجلاس کی ناکامی پر سعودی وزیر خارجہ نے اجلاس سے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا ہے سعودی عرب اور قطر کی اسرائیل کے بارے میں نرمی اور شام کے خلاف سختی ان کی منافقانہ روش کا مظہر ہے۔