23 فروری 2012 - 20:30

چین، ہندوستان، لبنان اور روس نے تیونس میں شام کے بارے میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ابنا: چین کا کہنا ہےکہ مغرب اور عرب لیگ کی دوہری پالیسیوں کی بنا پر وہ تیونس اجلاس کا بائیکاٹ کررہا ہے۔ تیونس میں آج شام کے بارے میں ایک اجلاس ہورہا ہے۔

اس اجلاس میں مغربی اور عرب ملکوں کے سفارتکار اور شام کی مخالف پارٹیاں اور افراد شرکت کررہے ہیں۔ قابل ذکر ہے چین اور روس نے شام میں بیرونی مداخلت کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

عالمی مبصرین اور سیاسی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے اجلاس سعودی عرب، بحرین اور یمن کے بارے میں کیوں منعقد نہیں کئے جاتے جہاں ہرروز دسیوں انقلابی افراد امریکہ کی سبز جھنڈی اور حمایت کے تحت سکیورٹی فورسس کے ہاتھوں مارے جارہے ہیں۔

علاقے کے ملکوں کے تعلق سے مغرب کی دوغلی پالیسیاں کسی بھی منطق سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔ ........ 

 /169