22 فروری 2012 - 20:30

آل سعود کی وزارت خارجہ نے اپنے دھمکی آمیز بیان میں ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ عوامی تحریک کو کچل دے گی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کی مطابق آل سعود کی وزارت داخلہ نے منطقۃالشرقیہ کے پر امن مظاہروں پر روا رکھے جانے والے سعودی جبر و تشدد کو جواز فراہم کرنے کے لئے دعوی کیا ہے کہ "سیکورٹی فورسز جدید دہشت گردی (!) اور بیرونی قوتوں سے وابستہ (!) اقلیت کو شدت کے ساتھ کچل دیں گی اور یہ کہ بیرونی دنیا سے وابستہ اقلیت اپنے مقاصد تک نہیں پہنـچ سکے گی۔

واضح رہے کہ منطقۃ الشرقیہ میں شیعیان اہل بیت (ع) کی مطلق اکثریت ہے اور آل سعود کے پاس ان کی بیرون ملک وابستگی کا کوئی ثبوت ہوتا تو اس کو پیش کرنے سے ہرگز اجتناب نہ کیا جاتا اور پھر آل سعود پوری دنیا میں دہشت گردی کا اصل مجرم ہے یہ نہیں معلوم کہ اس خاندان کے افراد نہتے اور پر امن مظاہرین کو جدید دہشت گرد اور ان کے پر امن احتجاج کو جدید دہشت گردی کا نام دے کر کس کو دھوکا دینے کی کوشش کررہے ہیں؟ الشرقیہ کے عوان کہتے ہیں کہ ہرگز خدا کے سوا کسی اور کے سامنے نہیں جھکیں گے اور یہ کہ وہ موت سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

سعودی عرب کے معاملات پر نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کا یہ موقف الشرقیہ کے علاقے میں عوامی احتجاج کے دوام سے آل سعود کی شدید تشویش کی علامت ہے کیونکہ اس علاقے کے عوام آل سعود کے شدید ترین اقدامات اور بے رحمانہ و غیر انسانی درندگی کے باوجود اپنی تحریک گذشتہ ایک سال سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان مبصرین کا کہنا ہے کہ الشرقیہ کے عوام کی تحریک کے باعث سعودی عرب کے سنی اکثریتی علاقوں کا خوف بھی زائل ہوگیا ہے اور وہ بھی آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے لگے ہیں گو کہ انہیں کوئی کوریج نہیں دی جاتی اور ان کو مولوی اور مفتی حضرات یعنی وعاظ السلاطین کے فتوؤں کی بنیاد پر مکمل میڈیا بائیکاٹ اور زبردست جبر و تشدد کا سامنا ہے لیکن مظاہرے بدستور جاری ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے تمام باشندے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ آل سعود کی مکمل ہماہنگی اور حکومت کی جانب سے ان کی مکمل اطاعت سے تنگ آچکے ہیں اور دوسری طرف سے معاشرتی طبقوں میں وسیع خلیج حائل ہوئی ہے۔ عوام غریب، بے گھر اور بے روزگار ہیں اور ملک کی پوری دولت یا تو آل سعود کے ہاتھوں میں ہے یا پھر ان کی بادشاہت کا تحفظ کرنے والوں کو بھی کچھ حصہ دیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے سعودی عرب کے تمام طبقات حکومت سے سخت ناراض ہیں۔

........

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

سعودی عرب میں عوامی تحریک جاری؛ مکمل صورتحال؛
آل سعود: العوامیہ کی پوری آبادی کو قتل کریں گے؛ آل سعود کو علمائے الاحساء کا انتباہ