ابنا: نيٹو کے بگرام ائربيس ميں قران پاک جلائے جانے کے خلاف آج دوسرے روز بھي کابل سميت مختلف شہروں ميں لوگ سڑکوں پر نکل آئے. کابل ميں مظاہرين نے شہر کے مرکزي علاقے کي طرف مارچ کرنے کي کوشش کي. سکيورٹي فورسز نے انہيں روکنے کے ليے فائرنگ کي جس سے ایک شخص جان بحق ہوگیا. کابل ميں امريکي سفارت خانہ بھي بند کرديا گيا ہے.
مشرقي شہر جلال آباد اور مغربي شہر ہرات ميں بھي مظاہرے کئے گئے جن ميں لوگوں نے امريکہ اور نیٹو کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے امریکا مردہ باد، نیٹو مردہ باد کے نعرے لگائے -
جلال آباد میں پولیس کی تشددسے ایک احتجاجی جان بحق اور11 زخمی ہوئے-کابل کے شمال میں واقع شینوار علاقے میں بھی سینکڑوں افغان عوام نے آج احتجاجی مظاہرہ کیا-
مظاہرين پر پولیس کی فائرنگ میں 6 افراد جان بحق اور12 زخمی ہوگئے -لوگر کے برکی برک میںبھی ایک ہلاک اور3افراد زخمی ہوگئے-بعض ذرائع نے آجکے احتجاجی مظاہروں میں زخمیوں کی تعداد 50بتائی ہے-......... /169