18 فروری 2012 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بری فوج کی والفجرفوجی مشقیں صوبہ یزد کےصحرائی علاقوں میں شروع ہوگئي ہیں۔

ابنا: سپاہ پاسداران کی بری فوج کےکمانڈربریگیڈیئرجنرل محمد پاکپور نے کہاکہ یہ فوجی مشقیں تیرہ سونوےہجری شمسی میں سپاہ پاسداران کی فوجی مشقوں کےسلسلےکی آخری کڑی ہیں اور اس میں بڑی تعداد میں امام حسین بریگیڈ کےرضاکار نیزسپاہ کی پیادہ بٹالین حصہ لےرہی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کےکمانڈر نے کہاکہ والفجر فوجی مشقوں کی خصوصیت ، سپاہ پاسداران کی بری فوج کےپیادہ فوجی اور رضاکار فورس سےتشکیل یافتہ آپریشنل کمانڈ کےدرمیان مشترکہ دفاعی طریقوں ، ٹیکٹیک اور جنگی کاروائیوں پرعمل درآمد کےلئے یکجہتی ، ہم آہنگی اورطاقت وتوانائی کامظاہرہ ہے۔

والفجرفوجی مشقوں کااصلی اور آخری مرحلہ کل صوبہ یزد کےعام علاقےمیں انجام پائےگا۔
....... 
/169