ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں کہا ہے کہ ایران پاکستان کی ترقی اور توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لئے ہر طرح کی مدد دینے کے لئے تیار ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے صدر اصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں فروغ اور تعلقات کی سطع بڑھانے پر تاکید کی گئی ہے ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نےیہ بات زور دیکر کہی کہ علاقے اور عالمی حالات دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں فروغ اور باہمی تعاون میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کا تقاضہ کرتے ہیں. ......./169
18 فروری 2012 - 20:30
News ID: 297534
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے پاکستان کی توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لئیے ایران کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے.