17 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے دو جنگي جہاز آج شام کی بندرگاہ تارتس میں لنگر انداز ہوچکے ہیں۔ ان بحری جہازوں کا شام کے دورہ کامقصد شام کی بحریہ کو ٹریننگ دینا ہے۔

ابنا: ایرانی بحری جہازوں میں ایک ڈسٹرائر اور ایک سپلائي جہاز ہے ۔ یہ جہاز سوئز کینال سے ہوتے ہوئے شام پہنچے ہیں۔

یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے آزاد سمندر میں اپنی موجودگي بڑھادی ہے اور ایران نے بحرہند، میں بھی دو جہاز تعینات کئے تھے۔

ایران کی بحریہ نے سومالیہ کے قزاقوں کے خلاف بھی عالمی برادری کے ساتھ تعاون کیا ہے جسے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سربراہ نے سراہا ہے۔

........ /169