17 فروری 2012 - 20:30

برطانوی کابینہ کی رکن خاتون کا کہنا ہے برطانیہ میں نسلی تعصب اور سماجی بے انصافی عروج پر ہے اور انھوں نے بھي برطانیہ میں نسلي تعصب اورسماجي بے انصافي کادکھ برداشت کیاہے.

ابنا: برطانوی کابینہ کی رکن خاتون سعيدہ وارثي کا کہنا ہے برطانیہ میں نسلی تعصب اور سماجی بے انصافی عروج پر ہے اور انھوں نے بھي برطانیہ میں نسلي تعصب اورسماجي بے انصافي کادکھ برداشت کیاہے.

برٹش پاکستاني فاؤنڈيشن کے تحت برطانوي دارالامراء ميں ايک استقباليہ سے خطاب کرتے ہوئے سعيدہ وارثي نے بتايا کہ برطانيہ ميں نسلي تعصب اورسماجي بے انصافي کے خلاف انھوں نے اپنے زمانہ طالب علمي ميں نسلي مساوات کيليے مہم چلائي تھي.

انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں اصلاحات اور تبدیلی کی ضرورت ہے یہاں نسلی تعصب اور بے انصافی عروج پر پہنچ چکی ہےبرطانوی سماج میں بے چینی اور عدم اطمینان کا ماحول ہے۔........ /169