ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وزير اعظم يوسف رضا گيلاني نے صحافيوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اگر امريکا اور صہیوني ریاست نے ايران کے خلاف اپني دھمکيوں پر عمل کيا تو ان کا ملک ايران کا ساتھ دے گا - انہوں نے کہا کہ اسلام آباد علاقے ميں ثبات و استحکام چاہتا ہے -
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ ايران کا ايٹمي مسئلہ صرف سفارتي مٍذاکرات کے ذريعے حل کيا جاسکتا ہے - قابل ذکر ہے کہ امريکا، صہیوني ریاست اور بعض يورپي ممالک ايران پر ايٹمي اسلحہ بنانے کي کوشش کا الزام لگاتے ہيں جبکہ ايراني حکام نے ہميشہ ان الزامات کو بے بنياد بتايا ہے اور اعلان کيا ہے کہ ايران کا ايٹمي پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے اور ايران کي دفاعي پاليسي ميں ايٹمي اسلحے کي کوئي گنجائش نہيں ہے -
امريکا اور اس کے اتحادي ايران کے ايٹمي پروگرام کے خلاف ايسي حالت ميں منفي پروپيگنڈہ کرتے ہيں کہ ايران کا ايٹمي پروگرام پوري طرح آئي اے اي اے کي نگراني ميں ہے اور آئي اے اي اے نے اب تک اپني ستائيس رپورٹوں ميں اس بات کي تصديق کي ہے کہ ايران کے ايٹمي پروگرام ميں فوجي مقاصد کي جانب کوئي انحراف نہيں آيا ہے -
.......
/169