ابنا: اخبار کے مطابق شام کی الشعب کونسل کے نمائندے خالد العبود نے کہا ہے کہ شام کی فوج نے سابق فوجی افسر اور شام کی آزاد فوج کے بانی اور سربراہ ریاض الاسعد کو صوبہ ادلب کے گاؤں کفرتخاریم میں گرفتار کرلیا ہے العبود نے کہا کہ شامی فوجیوں نے شام میں باغیوں کو تربیت دینے کے لئے آنے والے دسیوں ترک فوجیوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے امریکہ، اسرائیل ، سعودی عرب ، قطر اور ترکی مشترکہ طور پردہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں۔ جبکہ شامی فوج کے ساتھ شامی عوام کی دہشت گردوں اور امریکی اور اسرائيلی غلاموں کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔
........
/169