ابنا: فيصل آباد چک جھمرہ روڈپر گيس کي کمي کے ستائے شہريوں نے احتجاجي مظاہرہ کيا، سياسي جماعت کے بينرز پھاڑدئيے ،جگہ جگہ آگ لگادي، پاکستان ايکسپريس کو روک ليا، انجن پر پتھراو بھي کيا.
کوئٹہ ميں ريلوے انتظاميہ کي جانب سے ريلوے اراضي پر سے تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ آج بھي جاري رہا اس دوران آپريشن کے خلاف مشتعل مظاہرين نے احتجاج کيا. ادھر اسلام آباد ميں پيپکو کي نجکاري کے خلاف ملک بھر سے آئے ہوئے احتجاجي ملازمين اسلام آباد ميں پارليمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دئيے بيٹھے ہيں.
لاہور ميں لاري اڈہ بادامي باغ سے ٹھوکرنياز بيگ منتقل کئے جانے کے خلاف ٹرانسپورٹرز احتجاج کر رہے ہيں. جس سے يادگار چوک ميں ٹريفک جام ہو گئي، اور کراچي کے فائر فائٹرز کامطالبہ ہے اوورٹائم جس کے لئے وہ وردياں اتار کر مظاہرہ کر رہے ہيں. .........
/169