6 فروری 2012 - 20:30

میڈیا ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس وقت بھی ہزاروں بے گھر افراد سردی کے شدید ترین موسم میں کھلے آسمان تلے ہماری امداد کے منتظر ہیں، اندرون و بیرون ملک کی مخیر شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنی دینی اور ملی ذمہ داریوں سے بطریق احسن عہدہ برا ہونے کے ساتھ حالات و حوادث کے ستائے ہوئے انسانوں کی محرومیوں کے ازالے کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، خدمت خلق انبیا ع کا شیوہ ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے کبھی بھی رحمت خداوندی سے محروم نہیں رہتے۔ وہ ایم ڈبلیو ایم کی میڈیا ٹیم سے بات چیت کر رہے تھے، انہوں نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فاؤنڈیشن کی جانب سے حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کی تباہ کاریوں کے متاثرہ ساڑھے چار ہزار سے زائد بے گھر خاندانوں میں سردی کے شدید ترین موسم میں ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے گرم کپڑے اور کمبل تقسیم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ امدادی سامان اضلاع بدین، سانگھڑ، نواب شاہ، عمر کوٹ، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، دادو، سکھر، گھوٹکی، شکار پور اور جیکب آباد کے متاثرین میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھی ہزاروں بے گھر افراد سردی کے شدید ترین موسم میں کھلے آسمان تلے ہماری امداد کے منتظر ہیں، علامہ مختار امامی نے اندرون و بیرون ملک کی مخیر شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کے لیے آگے بڑھیں اور اس کارخیر میں مجلس وحدت مسلیمن پاکستان کے دست و بازو بن جائیں۔

........

/169