ابنا: سينئر ايرانی کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر کسی ملک نے ايران پر حملے کيلئے دشمن کو اپنی سرزمين فراہم کی تو اس پر حملہ کريں گے۔
ايرانی سرکاری نيوز ايجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے نائب سربراہ حسين سلامی نے جنوبی ايران ميں جاری 2 روزہ فوجی مشقوں کے دوران کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے ايران پر حملے کيلئے جس ملک کی سرزمين استعمال کی جائے گی اس ملک پر حملہ کريں گے، جوہری مسئلے پر تہران اور مغربی ممالک کے درميان بڑھتی ہوئی کشيدگی پر ايران فوجی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
دوسری جانب ايران نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب ديا جائے گا جو دردناک ہو گا۔ خليج ميں موجود امريکی اور اسرائيلی اڈوں کو نشانہ بنايا جائے گا۔
........
/169