2 فروری 2012 - 20:30

عراقي پارليمنٹ ميں سلامتي اور دفاع کے کميشن نے عراق کي فضائي حدود ميں امريکي طياروں کي پرواز کي مخالفت کي ہے

ابنا: عراقي پارليمنٹ ميں سلامتي اور دفاع کے کميشن کے رکن قاسم الاعرجي نے کہا کہ عراق کي فضائي حدود ميں امريکي طياروں کي پرواز عراق کي فضائي حدود اور اقتدار اعلي کي خلاف ورزي ہے الاعرجي نے امريکي حکام کے ان دعووں کو امريکي طيارے بغداد ميں امريکي سفارتحانے کي حفاظت کے لئے پرواز کررہے ہيں مسترد کرديا اور کہاکہ امريکي فوجي عراق ميں سبھي امريکي عمارتوں اور دفاتر کي حفاظت کي ذمہ دارہيں -

عراقي پارليمنٹ کے رکن نے امريکي صدر باراک اوباما کے ان دعوؤں کو کہ امريکا کے ڈرون طيارے بغداد ميں امريکي سفارتخانے کي حفاظت کے لئے پرواز کررہے ہيں عراق کے اقتدار اعلي خلاف کي ورزي قرارديا گذشتہ دنوں امريکا کے ڈرون طياروں نے بغداد ميں پروازيں انجام ديں جس پر عراق کے مختلف حلقوں نے سخت ناراضگي کا اظہار کيا ہے -

عراقي حکومت کہہ چکي ہے کہ امريکا کو اس کے لئےعراقي حکومت سے باضابطہ اجازت ليني ہوگي........

/169