2 فروری 2012 - 20:30

امريکي وزير جنگ ليئون پينيٹا نے کہا ہے کہ امريکي فوج دو ہزار تيرہ ميں جنگ کا مشن پورا کرنے کے بعد بھي افغانستان ميں موجود رہے گي ـ

ابنا: ليؤن پينيٹا نے کہا کہ امريکي فوج دو ہزار تيرہ ميں اپني طويل ترين جنگ کي بساط لپيٹنے کے بعد لڑائي کے لئے تيار ہے تاہم انہوں نے يہ بھي کہا کہ افغانستان ميں تعينات امريکي فوج افغان فوج کي تربيت کا کام شروع کرے گي تا کہ دو ہزار چودہ تک افغان فورسز پوري طرح سيکورٹي کي ذمہ داري سنبھال ليں ـ

دوسري جانب واشنگٹن ميں امريکي کانگريس کے بعض ارکان نے افغانستان ميں امن معاہدے کے لئے گوانتانامو جيل سے پانچ طالبان کمانڈروں کي رہائي کي مخالفت کرتے ہوئے دھمکي دي ہے کہ اگر ايسا کيا گيا تو عوام کي جانب سے بھرپور رد عمل سامنے آئے گاـ.........

/169