30 جنوری 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق اسلامی مملکت پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر ڈی آئی خان میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے ایک مظلوم شیعہ مومن ملک احمد حسین شہید ہوگئے۔

ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے مُسلح ونگ سے تعلق رکھنے والے فرقہ پرست دہشتگردوں نے بستی دی والا سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ شیعہ مومن ملک احمد حسین کو کوٹلی امام بارگاہ کے قریب نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک 38 سالہ شیعہ مومن ملک احمد شہید ہوگئے، جبکہ تبارک شاہ زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 مومنین سے دُعائے صحت کی التماس ہے۔

واضع رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے مُسلح دہشتگردوں کے ہاتھوں معصوم شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے ارم سکیورٹی دارے فلحال خاموش تماشائی دکھائی دے رہے ہے۔........

/169