29 جنوری 2012 - 20:30

سپاہ پاسداران کے سابق سربراہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فوجی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ دنیا کی اہم ا قتصادی اور اسٹراٹیجک گذرگاہیں اسلامی ممالک کے ہاتھ میں ہیں اور مسلمان عالمی اقتصاد پر کنٹرول کرسکتے ہیں۔

ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فوجی امور کے مشیر میجر جنرل سید یحیی صفوی نے کہا ہے کہ دنیا کی اہم اقتصادی اور اسٹراٹیجک گذرگاہیں اسلامی ممالک کے ہاتھ میں ہیں اور مسلمان عالمی اقتصاد پر کنٹرول کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

جنرل صفوی نےحضرت معصومہ (س)  کے حرم میں  مہدویت اور حوزات علمیہ کی ذمہ داری پر مبنی سمینار سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آزادی ، استقلال ، انسانی عزت و کرامت اور عدل و انصاف کے میدان میں تمام مسلمانوں کے لئے آج بہترین  نمونہ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ ایران کا اسلامی نظام اہلبیت علیھم السلام اور مہدی موعود (ع)کے عقیدے پر استوار ہے جس کی وجہ سے آج ایران پوری دنیا میں سرافراز اور سربلند ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج دنیا امریکی تسلط کے خلاف ہے قومیں امریکی بربریت سے تنگ آچکی ہیں لوگ امریکہ نواز ڈکٹیٹروں کے خلاف نبرد آزماہیں اور امریکہ نواز ڈکٹیٹروں کو یکے بعد دیگرے موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں۔ بعض امریکہ نواز ڈکٹیٹر حکام اپنی ہی  قوموں کے خلاف سنگین جرم و جنایت کا ارتکاب کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج اسلامی ممالک کے پاس مجموعی طور پر 57 فیصد گیس کے ذخائر موجود ہیں انھوں نے کہا کہ 80 فیصد تجارت اسلامی ممالک کی سمندری حدود سے  ہوکر گزرتی ہے۔

اسلامی ممالک کے پاس 75 فیصد تیل کے ذخائر موجود ہیں جبکہ امریکہ سال میں دنیا میں پورے تیل کی پیداوار کا 25 فیصد مصرف کرتا ہے  انھوں نے کہا کہ اگر مسلمان قومیں ہمت کریں  تو وہ مسلمانوں کو ان کی کھوئی ہوئی عزت وعظمت واپس دلا سکتی ہیں اوریہ اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک  امریکہ نواز ڈکٹیٹراسلامی ممالک پر مسلط ہوں۔........ /169