29 جنوری 2012 - 20:30

لاہور… پنجاب حکومت نے لاہور ہائي کورٹ سے استدعا کي ہے کہ دواوں کے ري ايکشن سے ہونے والي ہلاکتوں کي تحقيقات کے لئے کسي جج کو نام زد کرديا جائے.

ابنا: لاہور ہائي کورٹ کے چيف جسٹس کے نام لکھے گئے مراسلے ميں پنجاب حکومت نے کہاہے کہ جوڈيشل کميشن دواوں کے ري ايکشن کي وجوہات کا تعين کرے، پي ائي سي کي انتظامي اورعلاج معالجہ غفلت کي بھي تحقيقات کرے اور اگر دواوں کا ري ايکشن ثابت ہوجائے تو اس کي مينوفيکچرنگ، پروسيسنگ، اسٹوريج، تقسيم کے ذمہ داروں کا تعين کيا جائے. حکومت نے اپني درخواست ميں کہاہے کہ مجوزہ جوڈيشل کميشن مستقبل ميں ايسے واقعات کے روک تھام کے لئے تجاويز بھي دے،دواوں کے ري ايکشن کي تحقيقات ايک ماہ کے اندر مکمل کرلي جائيں.  ........

/169