28 جنوری 2012 - 20:30

پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے پی آئی سی ادویات سکینڈل میں اسپتال کے فارماسسٹ اور سٹور کیپر کو حراست میں لے کر بیانات ریکارڈ کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ابنا: ذرائع کے مطابق پولیس تحقیقاتی ٹیم نے پی آئی سی ادویات سکینڈل میں اسپتال کے فارماسسٹ یوسف اور سٹور کیپر ذوالفقار کو حراست میں لے لیا ہے ۔دونوں پرالزام ہے کہ انہوں نے ٹیبلٹ کارڈیوویسٹن کو پی آئی سی میں ڈی ٹی ایل کی اجازت کے بغیر سٹور میں تبدیل کر دیا تھا۔دونوں افراد کو پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے جہاں دونوں اپنے اپنے بیانات ریکارڈ کروا رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اگر دونوں ملزمان کے خلاف ثبوت مل گئے تو انہیں باقاعدہ گرفتار کر لیا جائے گا۔

........

/169