ابنا: مہدی مہدی زادہ نے کل اس بات پر تاکیدکرتے ہوۓ کہ ایران نے این پی ٹی معاہدے کے دائرہ کار میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کے مذاکرات کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا ہے کہا کہ ایران ماضی کی طرح ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون اور اعتماد سازی کا عمل جاری رکھے گا۔
مہدی مہدی زادہ نے اعتماد سازی کو ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کے مذاکرات کا اصل موضوع قرار دیتے ہوۓ کہا کہ ایران ان مذاکرات میں ایک بار پھر واضح کرے گا کہ اس کی ایٹمی سرگرمیاں انسان دوستی پر مبنی پر امن مقاصد کے لۓ ہیں اور ان میں کسی طرح کا فوجی پہلو نہیں پایا جاتا ہے۔ ........
/169