28 جنوری 2012 - 20:30

پاکستانی وزیر اعظم سید یوسف رضا گيلانی نے ایک بار پھر امریکی ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: سید یوسف رضا گيلانی نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاووس میں تقریر کرتے ہوۓ پاکستانی سرزمین پر امریکہ کے ڈرون حملوں کو غیر قانونی اور بے سود قراردیا۔ سید یوسف رضا گيلانی نے کہا کہ ان حملوں کی وجہ سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے باہمی اعتماد میں کمی آئي ہے۔

سید یوسف رضا گيلانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوۓ کہ اس طرح کے حملے پاکستان کی سیاسی اور فوجی شخصیات کے لۓ مشکلات پیدا کرتے ہیں کہا کہ امریکہ کے بغیر پائلٹ کے طیاروں کے حملے بے سود ہیں کیونکہ ان حملوں کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ شدت پسند قبائلی علاقوں سے نکلتے نہیں ہیں بلکہ ان علاقوں میں اپنی سرگرمیوں میں شدت پیدا کردیتے ہیں۔........

/169