27 جنوری 2012 - 20:30

پاکستان کے سابق صدر پرويز مشرف نے ملک واپسي کا اپنا پروگرام ملتوي کرديا ہے .

ابنا: اس بات کا اعلان پرويزمشرف کي جماعت آل پاکستان مسلم ليگ کے سکريٹري جنرل بيرسٹر سيف نے کيا انہوں نے دبئي ميں غيرملکي خبررساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ يہ بات يقيني ہے کہ پرويزمشرف پاکستان لوٹيں گے ليکن سپريم کورٹ اور حکومت کے درميان پائے جانےوالي کشيدگي ميں کمي کا انتظار کررہے ہيں -

انہوں نے کہا کہ حکومت پرويز مشرف کي واپسي کو لوگوں کي توجہ ہٹانے کے لئے استعمال کرسکتي ہے تاہم بيرسٹر سيف نے يہ نہيں بتايا کہ اب ان کي واپسي کي تاريخ کيا ہوگي پرويز مشرف نے اسي مہينے کے آغاز ميں اعلان کيا تھا کہ وہ جنوري کي ستائيس سے تيس تاريخ کے درميان پاکستان لوٹيں گے اور چترال کے علاقے سے اليکشن لڑيں گے پرويز مشرف پر ملک ميں مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج ہيں جن ميں بلوچ رہنما اکبر بگٹي کا قتل اور سابق وزيراعظم بے نظير بھٹو کو مناسب سيکورٹي کي عدم فراہمي کا الزام بھي شامل ہے -

مشرف نے اپنے خلاف الزامات کو مسترد کيا ہے مگر اس کے باوجود حکومت پاکستان کےاعلي حکام منجملہ وزير اعظم يوسف رضاگيلاني کہہ چکے ہيں کہ مشرف کے ملک ميں آتے ہي انہيں گرفتار کرليا جائے گا -
........

/169