27 جنوری 2012 - 20:30

کراچي … کراچي کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ کے واقعات ميں پوليس اہل کار سميت تين افراد ہلاک ہوگئے. نامعلوم افراد نے ايک بس بھي جلادي.

ابنا: پوليس کے مطابق گارڈن کے علاقے رام سوامي ميں فيکٹري کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردي، جس سے چار افراد زخمي ہوگئے. انہيں طبي امداد کے ليے سول اسپتال پہنچايا گيا.

تاہم ايک شخص زخموں کي تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگيا. واقعے کے بعد علاقے ميں خوف و ہراس پھيل گيا اور دکانيں بند ہوگي.پاکستان چوک کے قريب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ايک پوليس اہل کار يوسف کو زخمي کرديا جو دوران علاج اسپتال ميں جاں بحق ہوگيا. پوليس کے مطابق مقتول اہل کار آرام باغ ميں تعينات تھا.

اورنگي ٹاون ميں اقبال مارکيٹ تھانے کے علاقے ڈسکو موڑ کے قريب فائرنگ سے ايک نوجوان جاں بحق ہوگيا.ادھر گلشن اقبال ميں الہ دين پارک کے قريب نامعلوم افراد کي فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئي اور ٹريفک معطل ہوگيا. نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد ايک بس کو بھي آگ لگا دي.  ........

/169